پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب، شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ
کیپشن: PTI's big decision regarding Punjab Assembly meeting call, participation

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے بغیر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ 

پارٹی رہنماوں نے تجویز دی ہے کہ مخصوص نشستوں کے بغیر اجلاس میں عدم شرکت کے باعث اجلاس متنازع ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اجلاس میں نہ جانے سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب متنازع ہوگا۔ اتنی بڑی تعداد میں ارکان کے حلف نہ اٹھانے کے باعث ہاؤس کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

تحریک انصاف کے 110 سے زائد آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رکاوٹ کی صورت میں عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔