فریال تالپور کی گڑھی خدا بخش آمد، شہدا کے مزار پر حاضری

فریال تالپور کی گڑھی خدا بخش آمد، شہدا کے مزار پر حاضری
کیپشن: Faryal Talpur
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے شہدا کے مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی گڑھی خدا بخش آمد، انہوں نے مقبرہ شہداء میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی مزار پر پھول چڑھائے۔

فریال تالپور نے قاٸد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی مزاروں پر بھی حاضری دی اس کے ساتھ شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی مزاروں پر بھی پھول چڑھائے۔

فریال تالپور نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے دعا مانگی۔

Watch Live Public News