پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں یومِ شہدا کی تقریب، ایئر چیف کی یادگارِ شہدا پر حاضری

پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں یومِ شہدا کی تقریب، ایئر چیف کی یادگارِ شہدا پر حاضری
کیپشن: پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں یومِ شہدا کی تقریب، ایئر چیف کی یادگارِ شہدا پر حاضری

ویب ڈیسک: پاک فضائیہ نے ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں پر 7 ستمبر کو یومِ شہدا کے طور پر منایا، جس کا مقصد دفاعِ وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

یومِ شہدا کا آغاز 1965 اور 1971 کی جنگوں، معرکۂ حق اور قیامِ پاکستان سے اب تک دفاعِ وطن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور قرآن خوانی سے ہوا۔ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یومِ شہدا کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔

اس موقع پر ایئر چیف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاک فضائیہ کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعِ وطن کے غیر متزلزل عزم کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کی بہادری اور قربانیاں محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں، جو نئی نسل کو مادرِ وطن کے دفاع کی ذمہ داری کا احساس دلاتی ہیں۔

بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Watch Live Public News