ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

 ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: medical exam's result
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا 43کالجوں کے 5446 امیدواروں نے امتحان دیا4841 پاس جبکہ  580 فیل ہوئےکامیابی کی شرح 89.30 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الرحمن بخاری کی 559/600 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن، ریان الرحمن چیمہ نے 554 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ، تیسری پوزیشن شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکی علیشاشاہد نے 553 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

اناٹومی میں 111، فزیالوجی میں 510  اور بائیو کیمسٹری میں 284  امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی،سپلیمنٹری امتحانات 15، اپریل سے شروع ہوں گے۔

فرسٹ پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ (دوسالہ پروگرام) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کردیا گیا ہے،5 نرسنگ کالجوں کے 258  امیدواروں نے امتحان دیا،241پاس اور 17فیل ہوئے۔

فرسٹ پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کی شرح93.41فیصد رہی،تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائیٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

Watch Live Public News