(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے انٹیلیجنس بیسڈ ائیر اسٹرائیک کرتے ہوئے افغانستان کے صوبوں ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں 7 ٹھکانے تباہ کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں 80 سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔