منی بجٹ کے نفاذ سے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟

منی بجٹ کے نفاذ سے موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ٹیکس میں کتنا اضافہ ہوا؟
لاہور ( پبلک نیوز) منی بجٹ کے نتیجے میں ہونے والی مالیاتی تبدیلیوں اور قوانین کے نفاذ کے بعد مختلف برانڈ کے امپورٹڈ موبائل فونز کی پی ٹی اے رجسٹریشن کے ٹیکسز میں 15 ہزار روپے سے لے کر 70 ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں بیرون ملک سے آنے والے200 ڈالر سے زیادہ قیمت والے موبائل فونز پر فکسڈ سیلز ٹیکس ختم کر کے قیمت کے تناسب سے17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے، مختلف کٹیگریز کے امپورٹڈ موبائل فونز پرکسٹم ڈیوٹی کی سابق فکسڈ شرح برقرار ہی رہے گی۔ ٹیکس بڑھنے سے ملک بھر کی موبائل فون مارکیٹس میں کاروبار میں شدید مندی آ گئی ہے اور نئے فونز کی فروخت میں غیر معمولی کمی جبکہ پی ٹی اے سے منظورشدہ پرانے فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ بجٹ کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے بیرون ملک سے آنے والے موبائل فونز پر ٹیکسز کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے کیے جانے والے ردوبدل کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے موبائل فون رجسٹریشن سسٹم کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ ٹیکس ٹیرف کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کو ان کے پاسپورٹ کے ذریعے پی ٹی اے رجسٹریشن کروانے پر 30 ڈالر تک مالیت کے فون پر 430 روپے فکسڈ ٹیکس جبکہ 31 تا 100 ڈالر مالیت کے فون پر 3200 روپے فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔