سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر یوٹیوب پروگرام سمیت کسی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد

سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر یوٹیوب پروگرام سمیت کسی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر یوٹیوب پروگرام سمیت کسی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عمارت میں داخلے پر کورٹ رپورٹرز کے لیے گائیڈلائنز جاری کر دیں ہیں ۔اس حوالے سے ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ   سپریم کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت میں کمرہ عدالت میں ایک ادارے سے ایک رپورٹر کو جانے کی اجازت ہو گی، سپریم کورٹ میں صرف اداروں کی جانب سے بیٹ رپورٹرز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی کے لیے سیکیورٹی اسٹاف سے تعاون کرنا لازم ہو گا۔

سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر یوٹیوب پروگرام سمیت کسی قسم کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ   سپریم کورٹ بلڈنگ میں کسی قسم کی ریکارڈنگ بشمول یوٹیوب پروگرام ریکارڈ کرنا منع ہے، بڑے کیسز کے دوران آنے والے رپورٹرز کو باقی کمرہ عدالت میں عدالتی کارروائی دیکھانے کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق یہ ہدایات رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی اجازت سے جاری کی گئی ہیں۔