آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں 

دبئی  : (ویب ڈیسک ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں   کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں  ہے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل  ( آئی سی سی)   کی جانب سے  مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کااعلان کر دیا گیا ہے تاہم  مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر میں کوئی پاکستانی  کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

بھارت کےسوریا کماریادیو کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کا کپتان قرار دیا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر میں  انڈیا کے4اور زمبابوے کے دو کھلاڑی شامل ہیں ۔انگلینڈ،ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،یوگنڈزااور زمبابوےکا ایک ایک کھلاڑی شامل آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر میں شامل ہے۔

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کا بھی اعلان کردیا ہے۔ ویمنز ٹیم آف دا ایئر میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکی۔ سری لنکا کی چماری اتھاپتھو کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر کی کپتان قراردیا گیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دا ایئر میں آسٹریلیا کی 4،انگلینڈ کے 2 کھلاڑی شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،ساؤتھ افریقہ، انڈیا  اور سری لنکا کی ایک ایک کھلاڑی  بھی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر میں شامل ہے۔