190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سےعمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا: شیخ رشید

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سےعمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا: شیخ رشید
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سےعمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا: شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ پر جھوٹ بولنے کا عادی نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے یہ مذاکرات ٹھس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا،میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ٹرمپ نے بل آخر حلف تو اٹھانا ہی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دینے کے کیس کیلئے سردار رازق رٹ پٹیشن میں پیش ہوئے، شاید ہمیں نظر لگ جاتی ہے،آج ہمارا نمبر پھر لیٹ ہوگیا، ججز صاحبان نے کہا ہے اس کیس کو 2 ہفتے بعد سنیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اہم کیس ہے۔

Watch Live Public News