ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ آرمی چیف سے سیاسی ملاقات کی،میری آرمی چیف سے ملاقات سیکورٹی صورتحال پر تھی،مذاکرات جو ہو رہے ہیں ان کے حوالے سے کوشش ہونی چائیے کہ کامیاب ہوں،ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ بھوکے مر رہے ہیں،ایسی صورت میں ہم اپنی تنخواہ کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ میں نے خود کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات سیکورٹی صورتحال پر تھی،میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ آرمی چیف سے سیاسی ملاقات کی،میں نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں میڈیا سے بات کرتے نہیں کہا کہ سیاسی ملاقات ہوئی،مذاکرات جو ہو رہے ہیں ان کے حوالے سے کوشش ہونی چائیے کہ کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں مزید بات نہیں ہونی چائیے،سیاسی جماعتیں اتحاد بھی بناتی ہیں اور ایوان میں احتجاج بھی کرتی ہیں،ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں لوگ بھوکے مر رہے ہیں،ایسی صورت میں ہم اپنی تنخواہ کیسے بڑھا سکتے ہیں،ایک اجلاس ہمیں ساڑھے 6 کروڑ روپے میں پڑتا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ آج ہمارا 89واں دن ہے،کاغذات میں آج اس ایوان کا 120واں دن ہے،عوام کو اجلاس کی بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے۔