آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری کردیا

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری کردیا

(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ٹیزر میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور شاداب خان اور شامل ہیں، ٹیزر میں انگلینڈ کے فل سالٹ بھی شاہین اور شاداب کے ہمراہ موجود ہیں۔

ٹیزر کو مشہور ریسلنگ ٹیم “شیلڈز” سے مشابہت دی گئی ہے، شاہین، شاداب اور فل سالٹ نے “شیلڈز” کے دوائتی انداز کو اپنایا ہے۔ آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کو “فیلڈ” کا لقب دیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کا ٹیزر چیمپئنز ٹرافی کی پروموشن کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 
چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو شیڈول ہے جو یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News