ویب ڈیسک: بھارت کے نوجوان بیٹر ابھیشک شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے صرف 22 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے تیز رفتار نصف سنچری مکمل کی۔
ناگپور میں کھیلے گئے اس میچ میں شرما نے 35 گیندوں پر 84 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر بھارتی کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔ خاص طور پر ان کی نصف سنچری، جو انہوں نے صرف 22 گیندوں میں مکمل کی، بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بن گئی۔
اس سے قبل کے ایل راہول اور روہت شرما نے 23 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا، لیکن اب ابھیشک شرما نے اس ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک نیا سنگ میل قائم کیا۔
ابھیشک شرما کی اس شاندار نصف سنچری کے ساتھ ساتھ انہوں نے عالمی سطح پر بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سوریا کمار یادیو، انگلینڈ کے فل سالٹ اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیویس کے ریکارڈز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔