ویب ڈیسک: اگر آپ 2026 کے اپریل یا مئی میں ترکیہ کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو ترکیہ نہ صرف ایک شاندار سیاحتی مقام ثابت ہو سکتا ہے، بلکہ اس کا دورہ آپ کی تعطیلات کو یادگار بھی بنا سکتا ہے۔ تاہم، پاکستانی شہریوں کے لیے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کو ترکیہ میں سیاحت کے لیے ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔
ترکی، جو دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقامات میں شامل ہے، اپنے تاریخی مقامات، خوبصورت ریزورٹس اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کی وجہ سے لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
ویزے کے لیے درخواست کا طریقہ
پاکستان میں ترکیہ کے ویزے کے لیے درخواستیں Anatolia Visa Application Centers میں دی جاتی ہیں، کیونکہ ترکیہ کی ایمبیسی براہ راست درخواستیں قبول نہیں کرتی۔ درخواست دینے کے لیے، درج ذیل دستاویزات کی فراہمی ضروری ہے:
بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس،حالیہ تصاویر،فنگر پرنٹس،ریٹرن ٹکٹ،ہوٹل ریزرویشن
ویزا درخواست فارم(جو کہ Anatolia Visa Application Centers سے مل سکتا ہے)
ترکیہ کے ویزا کی فیس مختلف مدتوں کے لیے مختلف ہے:
سنگل انٹری ویزا:
3 ماہ کے لیے: $180
6 ماہ کے لیے: $200
12 ماہ کے لیے: $220
ملٹیپل انٹری ویزا:
12 ماہ کے لیے: $340
VIP ویزا:
فیس: $15
تمام ادائیگیاں پاکستانی روپے میں کی جاتی ہیں، اور یہ فیس تازہ ترین ایکسچینج ریٹ کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔