(ویب ڈیسک )شہر لاہور میں بسنت سے قبل ہی شہریوں کے گلے کٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں موٹر سائیکل سوار شخص کے گلے میں ڈور پھر گئی۔زخمی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی۔
نوجوان غازی روڈ گیریزن سکول والٹن روڈ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔