پاک آئی ڈی کا نیا ورژن ’’ویریفکیشن ہسٹری‘‘ فیچرکیساتھ متعارف

پاک آئی ڈی کا نیا ورژن ’’ویریفکیشن ہسٹری‘‘ فیچرکیساتھ متعارف

ویب ڈیسک: نادرا نے پاک آئی ڈی کا نیا ورژن " ویریفکیشن ہسٹری" کے نئے فیچر کے ساتھ متعارف کروا دیا۔

اب ہر وقت رہیں باخبر کہ آپ کی انگلیوں کے نشانات، چہرے کی تصویر، شناختی کارڈ یا ڈیجیٹل کیوآر کے ذریعے آپ کی شناختی معلومات کی تصدیق کب اور کس نے کی، اپنی موبائل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں یا اگر آپ کے پاس پاک آئی ڈی نہیں ہے تو ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اس شاندار فیچر سے فائدہ اٹھائیں۔ 

اس فیچر کو استعال کرنے کے لئے پاک آئی ڈی ایپ کا موبائل  میں ہونا لازمی ہے، پاک آئی ڈی ایپ کو  آن کریں، مین سکرین میں اوپر بائیں کونے پر بنیں تین لکیروں کو کلک کریں۔

مینیو کے اوپن ہونے پر ’ہسٹری ویرفکیشن‘ کی گیٹگری بھی ظاہر ہوگی جس کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں کہ کن کن اداروں نے آپ کے فنگر پرنٹس، کیو آر کوڈ یا شناختی کارڈ کے ذریعے آپ کی شناختی معلومات کی تصدیق کی ہے۔

ڈیجیٹل کیو آر کوڈ مینیو میں اُن تمام افراد کے شناختی کارڈ نمبر ہوں گے جہنوں نے آپ کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی ہوگی، فنگر پرنٹس میں ان اداروں کے نام ہوں گے جہنوں نے آپ کے فنگر پرنٹس کے ذریعے آپ کی تصدیق کی۔

اگلا ٹیب’ آفیشل‘ کا جس میں اُن اداروں کے نام دیے گئے ہیں جنہوں نے چہرے کی تصویر کے ذریعے آپ کی شناختی معلومات کی تصدیق کی، اور آخر میں ’سی این آئی سی‘ کا ٹیب دیا گیا جن میں آپ کے شناختی کارڈ نمبر سے آپ کی شناختی معلومات کی تصدیق کی گئی۔ 

شہری اس سہولت نے مستفید ہونے کے لئے پاک آئی ایپ کا نیا ورژن انسٹال کرلیں۔ 

Watch Live Public News