(ویب ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈیوس اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیووس اجلاس کے دوران پاکستان کی داخلی و خارجی صورتحال پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں قومی معیشت کی بحالی اور اقتصادی استحکام کے اقدامات زیرِ غور آئے۔
سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سائیڈ لائنز پر مشاورت کی گئی۔ عالمی فورم میں پاکستان کے اقتصادی مؤقف اور خطے کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔اس کے علاوہ قومی مفادات کے تحفظ اور عالمی اقتصادی رجحانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔