ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 منظوری کے لئے پیش ہو گا۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 پر صدر مملکت نے اعتراضات عائد کیے تھے، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 پر بھی صدر مملکت نے اعتراضات عائد کیے تھے ، گھریلو تشدد کے روک تھام اور بچاؤ کا بل 2025 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔
تینوں بلز پر صدر مملکت نے اعتراضات عائد کیے تھے ، مشترکہ اجلاس میں دو حکومتی بل، ایک نجی بل پیش کیا جائے گا۔