پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 22جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 22جولائی 2021
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ جعلی راجکماری بغض عمران میں اپنےحواس کھو بیٹھی ہے، بہروپیئے آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں، کہا کشمیرکپتان کا ہوچکا،25 جولائی پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید سے چینی سفیر کی ملاقات ، چینی سفیر کا داسو ہائیڈرو پاور واقعے کی جاری تحقیقات پر اظہار اطمینان، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی ، دوطرفہ روابط مستقبل میں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج بیجنگ روانہ ہوں گے ،ذرائع کے مطابق چینی ہم منصب سمیت دیگر حکام سے ملاقاتوں میں داسو واقعے اور سی پیک بارے معاملات پر بات چیت ہو گی، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 30 رہی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 158 نئے کیس رپورٹ، مزید 40 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 928 تک جا پہنچی، 52 ہزار 752 مریض زیرعلاج،2 ہزار 525 کی حالت تشویشناک،ملک بھر میں ویکسی نیشن سنٹرز ایک دن کی تعطیل کے بعد آج سے کھل گئے کراچی یونیورسٹی روڈ میں جانور پر فائرنگ کا معاملہ، ڈی آئی جی ایسٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، پولیس نے سیکورٹی گارڈ سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ، ویڈیو میں نظر آنے والے مزید نوجوانوں کی تلاش کے لئے چھاپےکراچی میں پہلے دن کی قربانی کے بعد آلائیشیں اٹھانے کوئی نہ پہنچا، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے تعفن پھیلنے لگا، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی،عوام کا صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا مطالبہ

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔