سکھر میں دو گھنٹے کی طوفانی بارش نے تباہی مچادی

سکھر میں دو گھنٹے کی طوفانی بارش نے تباہی مچادی
سکھر ( پبلک نیوز) روہڑی میں 2، پرانہ سکھر میں ایک مکان کی چھت گر گئی۔ چھتیں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق،5 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر 9 سے زائد ہائی وولٹج پول،3 ٹرانسفارمرز گر گئے۔ درخت گرنے سے مختلف مقامات پر ہائی وولٹج تاریں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔ سکھر:ٹرپ 60 فیڈرز میں سے 9 بحال ہوچکے ہیں،51 کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ ترجمان سیپکو کا کہنا تھا کہ شہر کے مرکزی شاہرائیں سمیت نشیبی علاقے زیر آب، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام شروع کردیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔