آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد
پبلک نیوز: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شہید کیپٹن باسط علی کے گھر آمد۔ آرمی چیف ہری پور کے قریب شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچے۔ آرمی چیف نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے عظیم کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ پوری قوم کو اپنے سپوتوں کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔ آرمی چیف نے پاکستان کے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے عزم مصمم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔