ویب ڈیسک: " آپریشن سندور" کی ناکامی نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی حکومت نے اس خفیہ کارروائی کی حقیقت چھپانے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے مبینہ طور پر زبردستی استعفیٰ لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سچ سے خوفزدہ بھارت! آپریشن سندور پر ہزیمت چھپانے کیلئے بھارتی نائب صدر سے زبردستی استعفی لےلیاگیا، آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کو اپوزیشن کے سخت سوالات کا سامنا ہے، اپوزیشن نےآپریشن سندور پر لوک سبھا میں کھلی بحث کا مطالبہ کیا تھا۔
لوک سبھا میں خطاب میں جگدیپ دھنکھر کا کہنا تھا کہ میں لوک سبھا میں آپریشن سندور پر کھلی بحث کی اپوزیشن کو یقین دہانی کراتا ہوں۔
بھارتی نائب صدر کے اس بیان کے بعد ان سے زبردستی استعفی لےلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہناہےکہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر نےاپنے استعفیٰ میں اپنی صحت کے مسائل کا ذکر کیا ہے، بھارتی حکومت ناکام پالیسیوں کی بدولت سچ سامنے آنے سے خوفزدہ ہے،جگدیپ دھنکھر کا استعفیٰ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت آپریشن سندور کے حقائق چھپانے میں مصروف ہے، بھارتی حکومت نے " آپریشن سندور" سے متعلق حقائق پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے مطالبے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
نائب صدر کا استعفیٰ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ حکومت ایوان بالا میں اس حساس معاملے پر بات نہیں ہونے دینا چاہتی،جگدیپ دھنکھر کا مستعفی ہونا ایک منظم دباؤ کا نتیجہ ہے تاکہ " آپریشن سندور" کا سچ عوام کے سامنے نہ آ سکے۔