بھارتی دارالحکومت دِہلی میں منشیات کا راج

بھارتی دارالحکومت دِہلی میں منشیات کا راج
کیپشن: بھارتی دارالحکومت دِہلی میں منشیات کا راج

ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت دہلی میں منشیات کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جس نے نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو جھٹکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کے ترقی کے نعرے کے پیچھے چھپا منشیات کا دھندہ،  بھارت کی  عالمی ساکھ پر کاری ضرب،دارالحکومت دہلی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کا بازار گرم ہے جبکہ مودی سرکار اور  قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات مافیا کے سامنے بے بس ہیں۔ مودی سرکار کے نااہل عدالتی و تفتیشی نظام کی بدولت 12 مقدمات کے باوجود منشیات فروش خاتون کا راج قائم ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں خاتون کی سرپرستی میں منشیات کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا،دہلی میں ’ڈرگ کوئین‘ کوسم کی دو کروڑ روپے بینک رقم اور منی مینشن کا انکشاف ہوا،کوسم کے گھر سے 550 ہیروئن پیکٹ، نشہ آور گولیاں، 14 لاکھ نقدی اور گاڑی برآمد کی گئی،کوسم کی بیٹیوں کے اکاؤنٹس میں ہزاروں مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی جس کی وہ وضاحت دینے میں ناکام رہیں،ملزمہ کی جانب سے سلطان پوری میں چار رہائشی یونٹس جوڑ کر غیر قانونی چار منزلہ عمارت تیار کی گئی۔

بھارتی شہروں میں غربت اور بے روزگاری کو مافیا اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے،جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا اربوں کا دفاعی بجٹ، مگر دارالحکومت میں خواتین  سے منشیات فروشی کرائی جارہی ہے،بچوں اور خواتین کا منشیات نیٹ ورک میں استعمال شہری معاشرے کی گراوٹ کا ثبوت ہے، مودی سرکار کا وِکست بھارت" کا نام نہاد ترقی کا نعرہ، مگر زمینی حقائق منشیات، غربت اور بدامنی سے جڑے،جرائم، بدامنی اور اندرونی انتشار نے مودی  کی نام نہاد ابھرتی ہوئی عالمی  طاقت کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔

Watch Live Public News