(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے قلات میں آپریشن کے دوران فنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلعقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ اطلاع پرکامیاب آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 19 جولائی کو آپریشن میں "فتنہ الہندستان" کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، 21 جولائی کو اطراف میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ، بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ، بلوچستان کے امن کے دشمنوں کیخلاف پرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کا سلسلہ جاری ہے۔