ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تربیلا جھیل کے کنارے پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو منظرعام پر، پی ٹی آئی رہنما نے ویڈیو کو اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے تاحال کوئی امکان نظر نہیں آرہے جبکہ پارٹی رہنماؤں میں بھی اختلافات کی متعدد خبریں گردش کررہی ہیں، ان سب حالات کے باوجود پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اپنی ہی دنیا میں مصروف ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک نئی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں تربیلا جھیل کے کنارے پیرا گلائیڈنگ ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو کو انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی شیئر کیا جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عمرایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرنے کی ویڈیو اپلوڈ ہوچکی ہے، جس پر صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے۔
اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا’ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان کی تربیلہ جھیل کنارے 2500 فٹ کی بلندی پر پیراگلائیڈنگ‘
