لاہور میں اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی ، کرایہ کیا ہوگا ؟

لاہور میں اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی ، کرایہ کیا ہوگا ؟

(ویب ڈیسک) لاہور میں میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد اب شہریوں کو ایک اور جدید سفری سہولت ملنے جا رہی ہے — شہر میں پہلی بار الیکٹرک ٹرام متعارف کرائی جا رہی ہے۔

ترجمان اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مطابق چین سے درآمد کی گئی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ چکی ہے، جسے علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کیا جا رہا ہے۔ 3 ڈبوں پر مشتمل یہ ٹرام بیک وقت 250 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

ابتدائی طور پر یہ ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ کے درمیان چلائی جائے گی۔ تجرباتی مرحلے میں مسافروں کو مفت سفر کی سہولت دی جائے گی  اور کامیاب ٹرائل کے بعد کرایہ طے کیا جائے گا۔

یہ ٹرام صرف 10 منٹ کی چارجنگ سے 25 سے 27 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے، جو اسے توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحول دوست بناتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک وقت میں کراچی میں بھی ٹرام سروس چلتی تھی لیکن اب وہاں یہ سہولت دستیا ب نہیں ہے۔

Watch Live Public News