ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم 2026 شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی کابینہ نے منصوبے کی منظوری دی ہے، تاہم اسکیم کے تحت تقسیم کی جانے والی الیکٹرک بائیکس کی حتمی تعداد تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بائیکس کی تقسیم شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات اسکیم کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر جاری کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ای بائیک اسکیم کے بعد صوبے میں الیکٹرک رکشہ اسکیم بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ دینا ہے۔