سابق گورنرپنجاب اورسینئرسیاستدان میاں اظہرانتقال کرگئے

سابق گورنرپنجاب اورسینئرسیاستدان میاں اظہرانتقال کرگئے

(ویب ڈیسک) سابق گورنر پنجاب اور سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے۔ وہ  پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں اظہر کافی عرصے سے علیل تھے اور علاج معالجے کے مراحل سے گزر رہے تھے۔
میاں اظہر کا شمار ملک کے ممتاز سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ ماضی میں گورنر پنجاب کے علاوہ مختلف اہم سیاسی عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس: 

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس  کیا ہے۔انہوں نے  سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت بھی کی۔

Watch Live Public News