کراچی ( پبلک نیوز ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ لوٹ مار نہیں کرنے دینگے ٗ پانی چوری کا الزام اب تک ثابت نہیں کیا جاسکا ٗ کسی بیراج سے چوری نہیں ہوئی، دورے کرکے بھی دیکھ لیے ٗ سندھ نے اپنے نمائندے کو نہیں بھیجا کیونکہ انہیں سیاست کرنی تھی ٗ سندھ کے وزیر آبپاشی نے کہا دریا میں پریس کانفرنس کرینگے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ خیال رہے کہ یہ دریا کی زمین پر بھی یہ قبضے کرلیتے ہیں ٗ ابھی وزیر لائن کھینچ کر آئے ہیں بعد میں قبضے کرینگے ٗ سائیں قائم علی زیادہ بہتر تھے یہ تو سوئے رہتے ہیں ٗ سندھ حکومت ہر میدان میں فیلیور ہے ٗ سندھ میں نالیوں گٹروں کا کام بھی وفاق کو کرنا پڑ رہا ہے ٗ 844 ارب سندھ کو وفاو سے ملنے ہیں ٗ سندھ کو حصے سے زیادہ دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ یہ پیسہ سندھ کی عوام کو دیا گیا ٗ لیکن یہ بجٹ آیان علی جیسے لے اڑتے ہیں ٗ اندرون سندھ میں بنیادی سہولہات کا سب سے بڑا فقدان ہے ٗ ویکسین وفاق نے سب سے زیادہ سندھ کو دی گئی ٗ سندھ حکومت نے کتے کی ویکسین تک نہیں خریدی ٗ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 5ارب ٹرانسپورٹ کے لئے رکھے 3 ارب خرچ کئے گئے ٗ پنجاب میں تین میٹرو کی سبسیڈی صرف دس ارب ہے ٗ بی آر ٹی ایک بہتر منصوبہ ہے جو پورے شہر کا پلان تھا ٗ 18ویں ترمیم کا مقصد تھا پئسا وفاق سے صوبوں کو آئے اور لوکل باڈیز کے ذریعے عوام پر خرچ ہو ٗ لوکل باڈیز پر 78ارب رکھا گیا صرف 17ارب خرچ ہوا ۔وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ وفاق سے ملنے والے پئسا کا دس فیصد تھا جو خرچ بھی نہیں کیا ٗ کرونا کا سامان ویکسین سب وفاق نے سندھ کو دی ٗ سندھ حکومت نے کرونا کی مد میں فنڈ کہاں خرچ کیا؟ سندھ کے وزراء ہماری باتوں کا جواب نہیں دیتے ٗ سندھ کے محکمہ تعلیم میں 80فیصد سے کم بجٹ خرچ نہیں کیا گیا ٗ سوشل ویلفیئر میں 27 ارب میں سے 23 ارب خرچ کیا ۔ شہباز گل نے کہا کہ وفاق نے اس بار ٹیکس زیادہ جمع کیا ہے ٗ سندھ کو 725 ارب وفاق سے ملے ٗ اس بار وفاق کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے سندھ کو 844ارب ملے ٗ سارے صوبوں میں ہیلتھ کارڈ سے دیئے گئے سندھ میں نہیں دیے گئے ٗ وفاق کہ اچھی کارکردگی کہ وجہ سے سندھ کو زیادہ بجٹ دیا گیا جس سے سندھ کے ملازمین کو تنخواہیں بڑھائیں گئی ہیں۔