ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم کوہ پیما براڈ پیک چوٹی سر کریں گے

ہاتھوں کی انگلیوں سے محروم کوہ پیما براڈ پیک چوٹی سر کریں گے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا سلسلہ ہے جن کو سر کرنے کیلئے دنیا بھر سے درجنوں کوہ پیما ہر سال پاکستان آتے ہیں مگر اس بار جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے کوہ پیما براڈ پیک چوٹی سر کرنے کی مہم پر روانہ ہو چکے ہیں جن کے ہاتھوں انگلیاں ہی نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ کم ہانگ معذوری کے باوجود 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں اور اگر وہ براڈ پیک چوٹی سر کرتے ہیں تو وہ دنیا کے پہلے معذور کوہ پیما ہوں گے جو اس چوٹی کو سر کریں گے ٗ وہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پہنچے ٗ ان کا مشن ہے دنیا بھر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کریں گے اور اس سلسلہ میں اپنے مشن کی آخری منزل یعنی براڈ پیک چوٹی سر کرنے کیلئے وہ مہم پر روانہ ہو چکے ہیں۔وہ براستہ سڑک اسلام آباد سے سکردو پہنچے اور انہوں نے 8047 میٹر بلند براڈ پیک چوٹی کو سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا ٗ کم ہانگ 2012 میں کے ٹی اور 2017 میں نانگا پربت سر کر چکے ہیں ٗ انہیں پاکستان کے پہاڑی سلسلے سے ایک والہانہ لگائو ہے اس لئے انہوں نے اپنے مشن کی آخری مشن کے طور پر پاکستان کی چوٹی کو چنا ہے۔