آصف علی زرداری، چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات

آصف علی زرداری، چودھری پرویز الہیٰ کی ملاقات
لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور حکومتی اتحادی، سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ پرویزالٰہی کے بلاول ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری نے خود ان کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویزالہیٰ نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پنجاب میں سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب میں میرے کہنے پر جو تعاون کیا تھا، اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ میں تو زرداری صاحب سے ملنے کراچی جانا چاہتا تھا لیکن انہوں نے کہا میں لاہور آؤں گا تو انشاء اللہ ملاقات ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔