ملکی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری، ذرائع

ملکی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کی منظوری، ذرائع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے موٹروویز اور ایئرپورٹس کو رہن رکھنے کے لیے پلان کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں موٹروے اور ہوائی اڈوں کے گروی رکھنے پر تیار کردہ پلان کو منظور کیا گیا۔ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہنگائی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس میں پی آئی اے کے نئے چیئرمین کی منظوری دی گئی۔ اسلم خان پی آئی اے کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس ے متعلق معاملہ کو مؤخر کیا گیا۔ حکومتی اثاثوں کے عوض ڈومیسٹک، بین الاقوامی سکوک بانڈ جاری کرنے اور لکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاملہ کو منظوری دے دی۔کابینہ نے پبلک پراپرٹی بل 2021 اور سپریم کورٹ اسٹاف ہاؤسنگ کالونی کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق شاہراہوں کو گروی رکھنے کی منظوری دے دی گئی جبکہ ہوائی اڈے بھی رہن رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔