عثمان بزدار بری طرح پھنس گئے، گرفتاری کیلئے چھاپے

عثمان بزدار بری طرح پھنس گئے، گرفتاری کیلئے چھاپے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بری طرح پھنس گئے ہیں۔ ان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سردار عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرنے کیلئے گئی تھی لیکن کوئی کامیابی نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں عثمان بزدار کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے تھے حکام کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈی جی خان اور تونسہ شریف میں قائم رہائشگاہوں پر موجود ہی نہیں تھے۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ عثمان بزدار نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔