ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی رفوچکر

ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی رفوچکر
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفوچکر ہو گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے۔ ہمیں کم چائے پینے، آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے۔ https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1539473131798433793?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1539473131798433793%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40002224 شیخ رشید نے کہا کہ آج قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرز کی سرپرستی میں ہوگا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔