آئی ایم ایف سے متعلق سوال پوچھنے پر اسحاق ڈار طیش میں آگئے

آئی ایم ایف سے متعلق سوال پوچھنے پر اسحاق ڈار طیش میں آگئے
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق صحافی کے سوال پوچھنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار طیش میں آگئے۔ صحافی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آئی ایم ایف سے مزاکرات کب کامیاب ہوں گے ؟ جس پر اسحاق ڈار سیخ پا ہوگئے۔صحافی نے پھر سوال پوچھا کہ آئی ایم ایف سے مزاکرات کیوں کامیاب نہیں ہو رہے، وزیر خزانہ نے کوئی جواب نہ دیا۔ اسحاق ڈار صحافی کے بار بار سوال پر شدید طیش میں آ گئے، سیکورٹی کے عملے کو کہا اسکا موبائل لے کر پھینک دو۔ اس حوالے سے صحافی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معائدے سے متعلق وزیر خزانہ سے سوال کیا،جواب دینے کی بجائے اسحاق ڈار اور ان کے گارڈز نے تشدد کیا۔ صحافی کا کہنا تھا کہ گارڈز نے ایک طرف سے پکڑا دوسری طرف سے اسحاق ڈار نے تشدد کیا۔ اسحاق ڈار نے گارڈز کو پیچھا کرنے کا کہا۔ گارڈز دوسرے فلور تک پیچھے آئے، پی آر اے آفس میں جا کر جان بچائی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔