وزیر اعظم کا 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 28، 29 اور 30 جون کو عید کی تعطیلات ہونگی،جبکہ 6 ورکنگ ڈیز دفاتر کے ملازمین کو یکم جولائی کی بھی چھٹی ہوگی۔ خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےکابینہ ڈویژن نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔جبکہ ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔