بابر ،رضوان اور شاہین کا کینیڈین کرکٹ لیگ میں معاہدہ 

بابر ،رضوان اور شاہین کا کینیڈین کرکٹ لیگ میں معاہدہ 

پبلک نیوز: (محمد شکیل خان) بابر ، رضوان اور شاہین کا کینڈین کرکٹ لیگ میں معاہدہ ہو گیا ہے۔

کینیڈا کی کرکٹ لیگ جی ٹی ٹوینٹی میں کھلاڑیوں کی ری ٹینشن اور سائننگ مکمل  ہوگئی۔ بابر اعظم کو وینکوور نائٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔ 

بابر اعظم پہلی بار کینیڈین کرکٹ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ محمد رضوان کو وینکوور نائٹس نے آنے والے سیزن کے لیے ری ٹین کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی وینکوور نائٹس کا حصہ بن گئے۔

شاہین آفریدی کو ٹورنٹو نیشنل نے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔  بنگلہ ٹائیگرز افتخار احمد کو آنے والے سیزن کے لیے بھی سائن کر لیا ہے۔ 

جی ٹی ٹوینٹی کرکٹ لیگ کا سیزن 4 رواں سال جولائی اور اگست میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔