ویب ڈیسک: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس پر میزائل داغ دیے، جس سے دونوں شہروں میں دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حملوں میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکی کارروائی کے ردِ عمل میں تل ابیب اور بیت المقدس پر میزائل داغے، جن کی آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جنہیں اردن کی سرحد کے قریب روکا گیا۔
اسرائیلی ایئرپورٹس اتھارٹی نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر فضائی حدود کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے، تاہم اردن اور مصر سے ملحقہ زمینی راستے کھلے ہیں۔
اردن کی حکومت نے بھی ملک بھر میں خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجا دیے ہیں تاکہ شہری الرٹ رہیں۔