ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 2 خواتین سمیت 5جاں بحق ہوگئے جب کہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک بچہ اور 2 دیگر افراد لاپتا ہیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاپتا کمسن بہن بھائی سمیت تین افراد کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دریا کے تیز بہاؤ اور پہاڑی علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں لوگوں کو رسی پکڑ کر پانی کے تیز بہاؤ سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔