ویب ڈیسک:شہروں میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کو کنٹرول کرنا خاصا مشکل کام ہے، بے ہنگم ٹریفک کو منظم طریقے چلانے کے لئے ٹریفک قوانین پر عملددآمد کروانے کے لئے ٹریفک پولیس فرائض سرانجام دے رہے ہیں، مگر پھر بھی کچھ ایسے عںاسر ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ایسے میں ایک نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس سے چالان کرنے میں آسانی ہوگی۔
ٹریفک حکام نے ای چالان کی وصولی کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک نئی ایپ متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے گاڑیوں کی بروقت اور مؤثر چیکنگ ممکن ہو گی، نئی ایپ کے ذریعے وارڈنز گاڑی کی تصویر بنا کر اس کے تمام متعلقہ ڈیٹا اور ای چالانز فوری طور پر دیکھ سکیں گے۔ یہ ایپ وارڈنز کی موجودہ ایپ کے ساتھ منسلک کی جا رہی ہے، جس سے پہلے یہ سہولت صرف ایل ٹی وائرلیس سیٹ پر دستیاب تھی۔
ٹریفک حکام کے مطابق، اس سے قبل گاڑی روک کر نمبر، چیسیز نمبر اور شناختی کارڈ نمبر دستی طور پر ڈالنا پڑتا تھا، جبکہ اب تصویر لینے پر چیکنگ کا عمل تیز اور زیادہ موثر ہو جائے گا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ نئے نظام کے نفاذ سے ایک ماہ میں روزانہ ریکوری کی رقم 5 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، اور 94 لاکھ روپے کے سرکاری ڈیفالٹرز میں سے 35 لاکھ روپے ایک ماہ میں وصول کیے جا چکے ہیں۔