لاہور: بیوی کے مبینہ تشدد پر شوہر کی سیف سٹی ایپ کے ذریعے شکایت

لاہور: بیوی کے مبینہ تشدد پر شوہر کی سیف سٹی ایپ کے ذریعے شکایت
کیپشن: لاہور: بیوی کے مبینہ تشدد پر شوہر کی سیف سٹی ایپ کے ذریعے شکایت
سورس: AI

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے سندر میں ایک شوہر نے بیوی کے مبینہ تشدد کے خلاف سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرا دی۔

ترجمان کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں رہنے والے ایک شہری نے سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ویڈیو کال فیچر کے ذریعے مدد طلب کی اور بتایا کہ اس کی بیوی کی جانب سے اس پر مبینہ تشدد کیا جا رہا ہے۔

شہری نے ویڈیو کال کے دوران مبینہ تشدد کے شواہد بھی ریکارڈ کروائے اور جان سے مارنے کی دھمکی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

سیف سٹی آفیسر نے شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر تھانہ سندر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں فریقین سے تفصیلی معلومات حاصل کر کے معاملے کی جانچ پڑتال کی۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی آفیسر اور پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث گھریلو تنازع خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔

سیف سٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری معاونت فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے اور شہری اس ایپ کے ذریعے ویڈیو کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News