(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ غزہ اپنے غیز متزلزل عزم کے ساتھ کھنڈرات کی صورت میں بھی سینہ تان کر کھڑا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آدھی صدی تک پابندیوں کا شکار رہنے والا ایران آج بھی ناقابل تسخیر ہے، امریکیوں نے ایران کو زیر کرنے کیلئے تار تار ہونے والی صیہونی فوجی طاقت کا ساتھ دیا۔