(ویب ڈیسک ) جماعت اسلامی کی جانب سے ایران پر امریکی حملے کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران کی پوری قوم متحد ہے، صہیونیوں کو اس ظلم کو بند کرنا ہوگا، غزہ میں روزانہ معصوم بچے شہید ہو رہے ہیں، اسرائیل فلسطین پر دہشتگردی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجواں حق پر چلنے والی تحریکوں کاحصہ بنیں، نوجوان سفیر بن کر پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایران کے میزائل تل ابیب پہنچ رہے ہیں، ہم ایران کو سلام پیش کرتے ہیں۔ امریکا نے دنیا کے امن کو تراش کر ایران پر حملے کیے، امریکا کا زوال شروع ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حق و سچ کا ساتھ دینے والوں کا نیا اتحاد سامنے آنا چاہیے۔