کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے پر تیار ہیں ، نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی  کونسل  

کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے پر تیار ہیں ، نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی  کونسل  

(ویب ڈیسک ) نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی  کونسل   کا کہنا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے پر تیار ہیں۔

روسی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ  دیمتری میدویدیودنے بیان میں کہا ہے کہ  کئی ممالکت ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے پر تیار ہیں ۔امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ہے۔

نائب سربراہ روسی نیشنل سیکیورٹی  کونسل  نے کہا کہ  معاملہ یورینیئم افزودگی سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شامخانی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ  یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیابات مکمل تباہ ہوگئیں تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔افزودہ مواد ابھی بھی محفوظ ہے۔

Watch Live Public News