پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
کیپشن: پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن لال بخش منگی 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

 گزشتہ روز بھی پیپلز پارٹی کو ایک اور نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق نعیم احمد کھرل کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور گزشتہ پانچ ماہ سے مختلف بیماریوں کے باعث علاج معالجے کی سہولت حاصل کر رہے تھے۔

Watch Live Public News