برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان
کیپشن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ جماعت کمزور ہو رہی ہے، اسی تناظر میں وہ پارٹی قیادت سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج صبح بادشاہ چارلس سے بھی گفتگو کی ہے۔

کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ قیادت کے نئے انتخابی عمل کی تکمیل تک وہ بطور وزیراعظم اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار کی منظم اور ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے اور آئندہ آنے والے وزیراعظم کے ساتھ بھی مکمل تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد 4 جولائی 2024 کو لیبر پارٹی دوبارہ برسرِاقتدار آئی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ برطانیہ کے مستعفی ہونے والے چھٹے وزیراعظم ہیں۔

Watch Live Public News