پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر عمران ندیم نےامجد حسین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے لیے کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

خیال رہے کہ امجد حسین  پیپلز پارٹی  گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں،امجد حسین دوسری بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمان   اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ۔

خیال رہے کہ حافظ حفیظ الرحمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان رہ چکے ہیں۔حافظ حفیظ الرحمان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بھی ہیں۔

مسلم لیگ ن 9نشستوں کے ساتھ ایوان میں دوسری پوزیشن پر ہے۔

Watch Live Public News