حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا

حسن علی کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گیا

لاہور(پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی گزشتہ روز ہونے والی ٹیسٹنگ کے نتائج آ گئے۔تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا۔ حسن علی آج لاہور رپورٹ کریں گے جبکہ کل بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونگے۔

بائیو سیکیور ببل میں 24 گھنٹے آئسولیشن میں دو کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر حسن علی 26 مارچ کو ٹیم کے ساتھ جوہانسبرگ روانہ ہو سکیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔