یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا

راولپنڈی (پبلک نیوز) یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کر دی گئی ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر نے کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق موسم کی صورتحال اور آئندہ 2 روز بارش کی پیشگوئی کے باعث یوم پاکستان پریڈ ری شیڈول کی گئی۔ یوم پاکستان کی پریڈ اب 23 مارچ کو نہیں ہو گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ اب 23 مارچ کے بجے 25 مارچ کو ہو گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔