پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 22 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 22 مارچ 2021

این سی او سی کا 8 فیصد مثبت کووڈ کیسز والے شہروں اور اضلاع میں سخت اقدامات کا فیصلہ، تمام انڈور ڈائننگز پر پابندی، رات 10 بجے تک آئوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، سینما گھر اور مزارات ایک بار پھر بند، شادی کی تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنا ہو گا، تفریحی پارکس بھی بند کر دئیے جائیں گے

اسکول بند کرنا مشکل فیصلہ ہے، خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو، کہا آن لائن کلاسز میں وہ بات نہیں جو کلاس روم میں ہے، تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یا نہیں۔۔ 24 مارچ کو دوبارہ جائزہ لیں گے

مہلک کرونا وائرس مزید 20 زندگیاں نگل گیا، ایک روز میں 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ،، فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی، 2 ہزار 423 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد میں اگلے دو دن بارش کی پیشگوئی، خراب موسم کے باعث یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل، پریڈ اب 25 مارچ کو ہو گی، پریڈ ایونیو اسلام آباد میں مسلح افواج مارچ پاس کریں گی،، جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کو نشان امتیاز دینے کی تقریب، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سربراہ پاک فضائیہ کو نشان امتیاز سے نوازا، نئے ایئر چیف نے چند روز قبل ذمہ داریاں سنبھالی تھیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔