8 سالہ بچی سے سگے بھائی کی زیادتی، انسانیت بھی شرما گئی

8 سالہ بچی سے سگے بھائی کی زیادتی، انسانیت بھی شرما گئی
کیپشن: An 8-year-old girl was abused by her brother, humanity was also ashamed

ویب ڈیسک: 8 سالہ عائشہ زیادتی کیس کی تفتیش کا معاملہ، بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا۔ سنسنی خیز انکشاف سے انسانیت بھی شرما گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد احمد موبائل انٹرنیٹ پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا۔ محمد احمد نے والدین کی عدم موجودگی میں آٹھ سالہ بہن کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

دوسری جانب ماں باپ کی بیٹے کو بچانے کی کوشش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شالیمار پولیس کے مطابق شالیمار کے رہائشی عمران اور اسکی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسرا رنگ دے دیا۔ واقعہ اُن کے گھر شالیمار میں پیش آیا۔ بیٹے کو بچانے کے لیے نواب ٹاؤن میں  نامعلوم شخص کی طرف سے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی من گھڑت کہانی بنائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے پچاس سے زیادہ کیمروں کی مانیٹرنگ کی تو پتہ چلا بچی یہاں آئی ہی نہیں۔ اس کے علاوہ والدین کے موبائل فونز کی لوکیشن سے حالات اور مشکوک ہو گئے۔ پولیس کو بالآخر سگے بھائی کی طرف سے زیادتی اور شالیمار میں یہ سارا واقعہ ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ملے۔ جس پہ والدین نے سارے حالات خود بتائے۔

 ایس ایچ او نواب ٹاؤن نے شالیمار کی حدود میں ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔